پیر شف شف کا کوکین طرز کی نشہ آور گولیاں استعمال کرنے کا انکشاف

پیر شف شف کا کوکین طرز کی نشہ آور گولیاں استعمال کرنے کا انکشاف

اقرار الحسن نے یہ انکشاف کیا ہے
پیر شف شف کا کوکین طرز کی نشہ آور گولیاں استعمال کرنے کا انکشاف

Webdesk

|

22 Mar 2024

بلاوڑہ شریف کے دربارہ عالیہ کے گدی نشین اور متولی پیر حق خطیب کے بارے میں خوفناک انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے اینکر اقرار الحسن نے یہ انکشاف کیا اور دعویٰ کیا کہ اُن کے پاس اس حوالے سے ثبوت و شواہد بھی موجود ہیں۔

اقرار نے نجی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پیر حق خطیب عرف شف شف سے لوگ پہلے بہت خوف کھاتے تھے کیونکہ اُس کا عالیشان پروٹوکول اور مریدین کی تعداد بہت زیادہ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اب پیر حق خطیب کا خوف لوگوں کے دلوں سے نکل رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب کیا شف شف سرکار ذہنی مریض ہے؟۔

اس پر اقرار الحسن نے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں اُسے ذہنی مریض نہیں کہہ سکتا کیونکہ پھر لوگ اُس کی معافی کے حوالے سے مطالبہ کریں گے۔

اقرار الحسن نے یہ بھی بتایا کہ علما کرام اگر آپ کو کردار ادا کرتے نظر نہیں آرہے تو وہ سب رابطے میں ہیں اور دعا گو ہیں، اگر وقت آیا تو پھر ہم سب آپ کو ایک صف میں کھڑے نظر آئیں گے، ابھی تو فراڈ کا محاذ مکمل نہیں کھولا جو بعد میں علمی طور پر شف شف سرکار سے بحث کی جاسکے، ابھی عوامی انداز سے اسے بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اللہ اور اسکے رسول کو گواہ بنا کر یہ بات کہتا ہوں کہ یہ (پیر حق خطیب) نشہ آور ادویات استعمال کرتا ہے، یہ بات نہ صرف دیانتداری سے عرض کررہا ہوں بلکہ اس کے ہمارے پاس ثبوت بھی ہیں’۔

اقرار الحسن نے بتایا کہ ’شف شف سرکار ’ریٹالین‘ نامی گولی استعمال کرتا ہے اور اسے کوکین کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، میں ہر پلیٹ فارم پر یہ بات ثابت کرنے کو تیار ہوں کہ پیر شف شف نشہ آور ادویات استعمال کرتا ہے‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!