سانحہ 9 مئی: 51 ملزمان کو 5، 5 سال قید کا حکم

سانحہ 9 مئی: 51 ملزمان کو 5، 5 سال قید کا حکم

املاک کونقصان پہنچانے، ہجوم جمع کرنے سمیت دیگر دفعات میں بھی سزا سنائی گئی۔
سانحہ 9 مئی: 51 ملزمان کو 5، 5 سال قید کا حکم

Webdesk

|

30 Mar 2024

گوجرانوالہ: ملک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سانحہ 9مئی کے واقعات کے کیسز کا پہلافیصلہ گوجرانوالہ میں سنادیاگیا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نے دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت 5، 5 سال قید اور اوردس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

سانحہ 9مئی کے ملزمان کو سڑک بلاک کرنے، املاک کونقصان پہنچانے، ہجوم جمع کرنے سمیت دیگر دفعات میں بھی سزا سنائی گئی۔

ملزمان میں گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے کلیم اللہ خان بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حساس تنصیبات پر حملے،جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تین ماہ سے جیل میں چل رہا تھا۔اس موقع پر سینٹرل جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

 پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے نو مئی کواحتجاج کے دوران حساس تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا، مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت دس پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا جبکہ چار گا ڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

 پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز سمیت 23 نامزد اور تین سے چار سو نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ کینٹ پو لیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے ملوث 51 ملزمان کو حراست میں لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!