ایک ڈی کیٹ 2024 کے امتحان کی تاریخ سامنے آگئی

ایک ڈی کیٹ 2024 کے امتحان کی تاریخ سامنے آگئی

رواں سال دو لاکھ امیدوار ٹیسٹ دیں گے
ایک ڈی کیٹ 2024 کے امتحان کی تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2024

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ سامنے آگئی۔

صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان کے مطابق ملک بھر میں اور بیرون ملک رواں سال 22 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کے امتحان منعقد کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائے گا، طلبہ کی سہولت کے لیے کونسل نے نصاب تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار 534 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے جبکہ اس سال امتحان میں تقریبا 2 لاکھ طلبا و طالبات کی شرکت کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!