بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو مقرر

بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو مقرر

،ون ڈے میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے
بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو مقرر

Webdesk

|

19 Jul 2024

 کولمبو:  دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے،ون ڈے میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔

 ویرات کوہلی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو آرام دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے ۔

حال ہی میں زمبابوے کے خلاف ٹیم کو 1ـ4 سے کامیابی دلوانے والے شبھمن گل دونوں فارمیٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔

اس دورے کے دوران سری لنکا اور بھارت کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں مد مقابل ہوں گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 27 جولائی سے شروع ہوگی جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 2 اگست سے ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!