ہاردک پانڈیا سے علیحدگی کی خبروں پر اہلیہ نے حقائق سے پردہ اُٹھادیا
ہاردک پانڈیا نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھا کہ چار سال اکٹھے رہنے کے بعد ہم دونوں نے اپنے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔
Webdesk
|
19 Jul 2024
ممبئی: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا سٹینکوویچ کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق کردی۔
ہاردک پانڈیا نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں لکھا کہ چار سال اکٹھے رہنے کے بعد ہم دونوں نے اپنے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔
ہم نے مل کر اپنی پوری کوشش کی اور اپنا سب کچھ اس میں ڈال دیا اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔
ہاردک پانڈیا نے لکھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، اپنے بیٹے ا?گستیا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان کی زندگیوں کا مرکز رہے گا اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وہ اس کی خوشی کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں۔
ہاردک نے لکھا کہ اس مشکل وقت میں ہم رازداری فراہم کرنے کے لیے آپ سے تعاون کی مخلصانہ درخواست کرتے ہیں۔ ان کی اہلیہ بالی ووڈ اداکارہ نتاشا نے بھی ایسا ہی بیان انسٹا گرام پر اپ لوڈ کیا ہے۔
Comments
0 comment