پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹ پر پابندی کا مطالبہ
فلسطینی اولمپک کمیٹی نے دوزیئر کے ذریعے مطالبہ کیا ہے
ویب ڈیسک
|
20 Jul 2024
غزہ میں جاری بربریت پر پیرس اولمپکس 2024ء میں اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق فلسطینی اولمپک کمیٹی نے ایک ڈوزیئر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو بھیجا ہے۔ جس می اسرائیلی ایتھلیٹس کو فوجیوں سے ملتے ہوئے اور میزائلوں پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نادر جاوسی نے اسرائیل کو غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل و غارت گری کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔
دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی لگانے کا امکان نہیں ہے۔
Comments
0 comment