فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی موجودگی غیر قانونی ہے، عالمی عدالت انصاف

فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی موجودگی غیر قانونی ہے، عالمی عدالت انصاف

دی ہیگ میں آئی سی جے کے صدر نواف السلام نے جمعہ کو فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے کے بارے میں غیر پابند مشاورتی رائے پڑھ کر سنائی۔
فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی موجودگی غیر قانونی ہے، عالمی عدالت انصاف

Webdesk

|

19 Jul 2024

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے)کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی مسلسل موجودگی غیر قانونی ہے اور اسے جلد سے جلد ختم ہونا چاہیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دی ہیگ میں آئی سی جے کے صدر نواف السلام نے جمعہ کو فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے کے بارے میں غیر پابند مشاورتی رائے پڑھ کر سنائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل چوتھے جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 49 کے چھٹے پیراگراف کی مسلسل خلاف ورزی میں مصروف عمل ہے، اس آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ قابض طاقت کو اپنی شہری آبادی کے کچھ حصے کو ملک بدر نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی اس کے زیر قبضہ علاقے میں منتقل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیل کی پالیسیاں اور طرز عمل ان علاقوں کے بڑے حصوں کو ضم کرنے کے مترادف ہے اور عدالت نے یہ پایا کہ اسرائیل مقبوضہ علاقے میں فلسطینیوں کے ساتھ منظم طریقے سے امتیازی سلوک کرتا ہے۔

آئی سی جے کے صدر نے 15 ججوں کے پینل کے نتائج کو پڑھتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی بستیاں، اور ان سے وابستہ حکومتیں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قائم کی گئی اور ان کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!